2

شہباز فیملی نےبے نامی کمپنیوں سےکتنا مال بنایا گیا؟نیب کے اہم انکشافات


لاہور( آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شہباز فیملی کے خلاف 7 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کے شواہد حاصل کر لیے۔میڈیا رپورٹ میں نیب دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز فیملی نے 7 ارب روپے سے زائد اثاثے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائے جبکہ اثاثوں میں غیر یقینی اضافے سے متعلق شہباز فیملی تفتیشی ٹیم کو مطمئن نہ کر سکی۔ پلاٹس، گھر، زرعی زمین اور غیر ملکی فلیٹس کی مد میں 61 کروڑ 98 لاکھ کے اثاثے بنائے گئے جبکہ فیکٹریوں، پولٹری، کنسٹرکشن اور بے نامی کمپنیوں

سے 2 ارب 40 کروڑ روپے بنائے۔دستاویزات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف، نصرت شہباز اور حمزہ شہباز کے غیر قانونی اثاثوں سے متعلق شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی سے متعلق بھی شواہد حاصل کیے گئے ہیں جبکہ قاسم قیوم، شعیب قمر، مسرور انور، فضل داد عباسی کو ریفرنس میں نامزد کیا جائے گا جبکہ محمد عثمان، شاہد رفیق، آفتاب محمود، نثار احمد اور علی احمد کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا جائے گا۔نیب دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا کہ شہباز فیملی کے بے نامی دار نثار احمد، سید طاہر نقوی اور علی احمد ہیں جبکہ بے نامی کمپنیوں میں گڈ نیچر، یونی ٹاس، وقار ٹریڈنگ اور نثار ٹریڈنگ شامل ہیں۔دستاویزات کے

مطابق شہباز شریف کے 1990 میں 21 لاکھ کے اثاثے تھے اور سال 2000 میں شہباز شریف کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد تھے جبکہ 2018 میں شہباز شریف کے اثاثے 18 کروڑ 96 لاکھ تک پہنچ گئے جبکہ نصرت شہباز کے اثاثے سال 2009 میں 13 کروڑ روپے اور سال 2018 میں 23 کروڑ روپے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us