14 6

شہریوں کی غیرسنجیدگی پر شنیرا اکرم نے بھی سر پکڑلیا


کراچی (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی ویکسین تو ایجاد نہیں ہوئی لیکن اس وائرس سے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے جو سماجی فاصلہ ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہےجب کہ لوگ اس صورتحال کو بالکل بھی سنجیدہ نہیں لے رہے۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہریوں نے سماجی فاصلہ رکھنے اور ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ اس حوالے

سے پاکستان شوبز اسٹارز سمیت معروف شخصیات کی جانب سے برہمی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے لاک ڈاؤن میں سماجی دوری کو غیر سنجیدگی سے لینے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔ شنیرا اکرم نے لکھا کہ ‘ٹریفک سے جام سڑکیں، مارکیٹیں اور سڑکوں پر سیکڑوں بغیر ماسک پہنے لوگ، یہ ملک مجھے رولانا چاہتا ہے’۔ دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ نے بھی ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘ہاں اب سب کھل چکا ہے لیکن ہمیں سماجی دوری اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے

، چپکیں مت اور محفوظ رہیں’۔ اداکارہ صنم سعید نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘کیا ہمیں واقعی عید کی شاپنگ کے لیے مارکیٹ جانا ضروری ہے؟ ‘۔ صنم سعید نے لوگوں کو احتیاط سے باہر جانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ اس بار عید کو مختلف طریقے سے منانے کی کوشش کی جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us