11

صحتیاب ہونیوالوں مریضوں کی شرح بڑھ گئی


پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 46 فیصد ہو گئی ہے۔ صوبے میں اب تک کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہیں۔ گزشتہ روز 1712 کورونا مریض صحت یاب ہوئے

جبکہ اس سے ایک دن پہلے 2516 افراد کو صحت یاب قرار دیا گیا۔ محکمہ صحت کورونا مریضوں کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز پر من وعن عمل درآمد کر رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 23887 کورونا کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 11921 ہے۔ اب تک 869 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 11097 ہے جو کہ 46 فیصد بنتی ہے۔ کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح کے حساب سے خیبرپختونخوا اس وقت سندھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 2 پولی میریز چین ریکشن مشینیں محکمہ صحت کو دی گئی ہیں جو کہ کورونا ٹیسٹنگ کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں قائم ہونے والی نئی لیبارٹریوں کو دیں گے جس سے ہماری کورونا تشخیصی ٹیسٹوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ تیمور جھگڑا نے بتایا کہ کوہاٹ اور تیمرگرہ میں دو نئی لیبارٹریاں قائم ہو چکی ہیں جو کہ جلد کام شروع کر

دیں گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس وقت صوبے میں یومیہ اوسطاً 3500 ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ کورونا تشخیصی ٹیسٹوں کی یومیہ تعداد بہت جلد 5 ہزار سے زائد ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹوں کے لیے نجی شعبے کی لیبارٹریاں بھی محکمہ صحت کے ساتھ آن بورڈ ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
26 1
فائز عیسیٰ کے بعد کون سا جج ٹارگٹ پر ہے ؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف
25 1
فکر نہ کریں ہم عمران خان کو کھا جائیں گے، آصف زرداری
24 2
لیاقت جتوئی کو (ن)لیگ میں شمولیت کا مشورہ ، رفقاء سے مشاورت کے بعد بڑے فیصلے کا امکان
23 2
مولوی صلاح الدین ایوبی کی13 سالہ بچی سے شادی
22 2
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف
21 2
کتنے حکومتی اراکین نے اپوزیشن سے رابطے کر لیے؟ حکومت ہل کر رہ گئی

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us