16 1

صدارتی ریفرنس، سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے انتہائی اہم ریمارکس


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خفیہ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اگرآئین کہتا ہے خفیہ ووٹنگ ہوگی تو بات ختم، پارلیمان کے اختیار کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے،ریاستی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کرکرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سینیٹ الیکشن

اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جو سوال ریفرنس میں پوچھے گئے ہیں اس پر ہی جواب دیں گے۔ اگرآئین کہتا ہے خفیہ ووٹنگ ہوگی تو بات ختم۔ ریاست کے ہر ادارے نے اپنا کام حدود میں رہ کرکرنا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے مزید ریمارکس میں کہا کہ قانون میں کبھی خلا نہیں آتا۔ کوئی قانون ختم ہو تو اس سے پہلے والا بحال ہوجاتا ہے۔انفرادی طور پر کیس میں فریق افراد کو کل سنیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خفیہ ووٹنگ یا اوپن بیلٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، پارلیمان کے اختیار کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ اس سے قبل بیرسٹرصلاح الدین نے اوپن بیلٹ سے متعلق

صدارتی ریفرنس پر عدالت میں دلائل دیے کہ آج تک دائر ہونے والے تمام ریفرنسز آئینی بحران پر تھے۔ عدالت نے قرار دیا بنگلا دیش کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا پارلیمان کا اختیار ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے2019ٰء میں بدنام زمانہ فیصلہ سنایا۔ بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ سے بابری مسجد پر رائے مانگی تھی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ریفرنس پر رائے دینے سے انکار کیا تھا۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مزید کہا کہ اسپیکر کے الیکشن کون کرائے گا آئین میں کہیں نہیں لکھا۔ اسپیکر الیکشن کی

تفصیل رولز میں ہے۔ اسپیکر کا الیکشن آئین کے تحت ہوسکتا ہے توسینیٹ کا کیوں نہیں۔آئین میں بیلٹ پیپرز کا ذکر کبھی نہیں ہوتا۔ قانون یا رولز میں ہی تمام تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ کیا الیکشن ایکٹ2017 ختم ہونے سے سینیٹ انتخابات نہیں ہوں گے؟ رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ اپنا ووٹ ظاہر کرنے پر کسی کو بھی مجبور نہیں کیا جاسکتا، سینیٹ الیکشن عارضی قانون سازی کے ذریعے نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ نے سینیٹ اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us