5

ضمانت پر رہا نیب ملزمان کیخلاف بڑے فیصلے کر لئے گئے


اسلام آباد(اے این این)قومی احتساب بیورو (نیب)نے عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حالیہ چینی اور گندم سکینڈل کے بارے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے۔جمعرات کو میگا کرپشن کیسز سے متعلق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی، فواد حسن فواد

کے بارے اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔، اجلاس میں نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز،سلمان شہباز، حسن نوازاور حسین نواز کے خلاف مقدمات جب کہ احد چیمہ، فوادحسن فواد، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، عمران الحق کے خلاف تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ کیپٹن صفدر، مہتاب عباسی، اکرم درانی اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں جعلی بینک اکاونٹس کیس میں آصف زرداری، غنی، انور مجید کے خلاف تحقیقات کے علاوہ گندم چینی اسکینڈل کی تحقیقات اور سندھ میں گندم چوری کی انکوائری کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب کی 56 کمپنیوں میں کرپشن اور ملزمان سے رقوم کی واپسی، 435 آف شور کمپنیوں میں سیف اللہ برادران، علیم خان اور دیگر کے خلاف تحقیقات، مضاربہ، مشارکہ، جعلی ہاؤسنگ

سوسائٹیوں کی انکوائریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں آصف زرداری، عبدالغنی مجید، انور مجید اور دیگر کے خلاف تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں قوم کی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گندم اور شوگر اسکینڈل کی تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سندھ میں گندم کی چوری اور خردبرد کے مقدمات میں 10 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔نیب نے

مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلانے اور احتساب عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کے لئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب دباؤ، دھمکی اور پراپیگنڈا کی پرواہ کئے بغیر قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us