6 3

طارق جمیل کے لیے سول ایوارڈ


اسلام آباد( آن لائن )معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پاکستان نے مرحوم صادقین احمد فراز،ڈاکٹر جمیل جالبی اور مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 184 شخصیات کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔سول ایوارڈز کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔24 شخصیات کیلئے ستارہ شجاعت ، 27 کے لیے ستارہ امتیاز اور 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔سول ایوارڈ اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو دیے جائیں گے۔معروف شاعر احمد فراز اور عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے لیے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے ہے۔بشری انصاری اور طلعت حسین کے لئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل پاکستان اور پوری دنیا میں ایک مشہور نام ہے۔ انہیں اسلام کی تعلیمات کے وسیع علم کے لئے

جانا جاتا ہے۔پوری دنیا کے لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں اور اس کی دینی تعلیمات کا احترام کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں مولانا طارق جمیل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ان کا اندازہ گفتگو سب سے الگ ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سننے والوں کو اپنی طرف مائل کر لیتے ہیں۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں جب اپنے ایک بیان کی وجہ سے انہیں ٹی وی شو میں معافی مانگنی پڑی تو ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu