8

طالبات رات مسجد میں گزارنے پر مجبور،ویڈیو وائرل


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاؤ یونیورسٹی میں خواتین کالج کی طالبہ سے بدسلوکی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔وائرل ویڈیو میں گارڈز کو طالبہ کے بال گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔طالبہ کو ہاسٹل میں رہائش کا مسئلہ درپیش تھا،طالبہ چار روز سے چکر لگا رہی تھی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ فیس کے مسئلہ پر بات کرنا چاہتی تھی۔جب گارڈ طالبہ کو بالوں سے کھینچ کر گھسیٹ رہی تھیں تو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ طالبہ چیخ چیخ کر وہاں سے

نہ جانے کی دہائیاں دیتی نظر آئیں۔لیکن ہاسٹل کی خواتین گارڈ نے انتظامیہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے طالبہ کو بے رحمی سے زبردستی گھسیٹتے ہوئے رات گئے ہاسٹل سے نکال دیا،طالبات نے رات ہاسٹل سے متصل مسجد میں گزاری۔دوسر ی جانب ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نےمعاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جس نے کام کا آغاز کردیا ہے اور چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کریگی۔ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان نےایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کووڈ نائنٹین کے حفاظتی اقدامات اور ایس اوپیز کی تعمیل میں نمام ہاسٹل خالی کرائے جانے کی

ہدایات کےبعدتمام مقامی طالبات کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یونیورسٹی میں تمام قواعد کے مطابق ایمپلائز سندھ کے ڈومیسائل پر بھرتی کیے گئے ہیں ،یونیورسٹی ملازمین کی بھرتیوں میں قواعد کونظرانداز کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں ،واقعے کی انکوائری مکمل ہوتے ہی میڈیاکو آگاہ کیا جائیگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us