3

طلاق کی شرح میں تشویشناک اضافہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔ 3ماہ کے لاک ڈائون کے دوران ملتان میں 700 سے زائد طلاق کے کیسز ریکارڈ ہوئے، جس کی وجہ کہیں گھریلو تشدد بنا تو کسی کو لاک ڈاؤن سے معاشی تنگی نے مجبور کردیا۔ گزشتہ سال کی نسبت طلاق کی شرح میں 4 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں لاک ڈاؤن نے سینکڑوں گھر اجاڑ دیئے، کئی شادی شدہ جوڑوں کے درمیان معمول کے جھگڑوں نے گھریلو تشدد کی صورت اختیار کی اورمعاملہ طلاق تک جا پہنچا۔ملتان ميں گزشتہ سال کی نسبت طلاق کی شرح ميں 4 فيصد اضافہ ہوگیا، کرونا وائرس کے باعث تین ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران میاں بیوی میں علیحدگی کے 740 کیسز

رپورٹ ہوئے۔قانونی ماہرین نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ریکارڈ کیسز کی تعداد گزشتہ سال سے زیادہ ہے جو بہت الارمنگ ہے۔ماہرین کے مطابق زیادہ تر لوگ گھر پر بند رہنے کی وجہ سے اکتاہٹ اور چڑچڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہونے لگی ہے۔ماہر نفسیات کا کرونا لاک ڈاؤن کے دوران طلاق کی بڑھتی شرح پر کہنا ہے کہ ہمارا خاندانی

نظام ہی ایسا ہے کہ ایک آدمی کماتا ہے باقی گھر والے کھاتے ہیں، کرونا کے باعث وہ بھی گھر بیٹھ گیا، تنگ دستی، غربت اور تشدد کی وجہ سے معاملات طلاق تک پہنچ رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگیوں کے خاتمے کا سبب بھی بن رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us