35 10

طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ اس دوران کم لوگوں کا اجتماع ہی طواف کر سکے گا۔ طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ

کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یاد رہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کااعلان کر رکھا ہے۔دریں اثناسعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ویزے کی خلاف ورزی کے مرتکبین اور زاید المیعاد قیام کرنے والے افراد سمیت کرونا وائرس کے تمام متاثرین کے علاج کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے ایک بیان میں کہا کہ جن لوگوں میں بھی کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں،وہ کسی سرکاری یا نجی اسپتال میں علاج کے لیے جانے سے ہچکچائیں نہیں۔شاہ سلمان کے نئے حکم کے تحت وہ مناسب طریقے سے اپنا علاج کرائیں۔انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ویزے کی خلاف ورزی کی ہے اور مملکت میں زاید المیعاد مقیم ہیں، ان میں سے اگر کوئی کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے تو اس کو بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیر صحت نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us