2

طیارہ حادثہ تحقیقات میں انتہائی دھماکہ خیز نئے انکشافات


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں افسوسناک طیارے حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، پائلٹ نے تین بار ہدایات نظرانداز کیں، حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں فرانس کی ٹیم کراچی آئے گی۔ ائیر بس نمائندے بھی جائے حادثہ اور رن وے کا معائنہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل اینی میشن فوٹیج بھی سامنے لے آیا ہے، جس کے مطابق پائلٹ ایک بار لینڈ کرنے کے بعد

دوبارہ ٹیک آف کرتا ہے، فوٹیج کے مطابق پائلٹ کنٹرول ٹاور کو دوبارہ لینڈنگ کی اطلاع دیتا ہے، جس پر کنٹرول ٹاور سے جہاز کو تین ہزار فٹ کی بلندی پر رکھنے کا کہا جاتا ہے، جہاز گھوم کر دوبارہ ائیرپورٹ کی طرف مڑتا ہے مگر تین ہزار کے بجائے دو ہزار اور پھر مزید نیچے اٹھارہ سو فٹ کی بلندی پر آ جاتا ہے، پائلٹ کو کنٹرول ٹاور سے کم بلندی کی وارننگ بھی دی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ سے آخری گفتگو میں اپروچ ریڈار نے تین بار

اونچائی کم کرنے کا کہا تینوں مرتبہ پائلٹ نے ہدایت نظر انداز کیں۔ دوسری جانب اچانک پائلٹ کی طرف سے انجن فیل ہونے کا پیغام آیا اور مے ڈے کی کال کے بعد جہاز ریڈار سے غائب ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے رن وے کا دورہ کیا، رن وے پر طیارے کے انجن کی رگڑ لگنے کے نشانات ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رن وے پر چار مختلف مقامات پر پیچز اکھڑے ہوئے ملے۔ رن وے پر لگے کیمرے کی ریکارڈنگ بھی تحقیق کرنے والی ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہے، ان فوٹیجز میں دیکھا گیا

کہ کپتان نے لینڈنگ کرتے ہوئے جہاز گیئر کو ڈاؤن نہیں کیا۔ پہلے ایک انجن کو زمین پر رگڑ لگی اور اس کے بعد طیارے کے دوسرے انجن کو رگڑ لگی، پائلٹ نے دونوں انجن رگڑتے ہوئے جہازکو اوپر کی جانب اٹھایا اور گو راؤنڈ کیا، طیارہ تقریباً تیرہ منٹ فضا میں رہنے کے بعد تباہ ہو گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us