2

طیارہ حادثے کا سارا ملبہ پائلٹ پر ڈال دیاگیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عید سے دو دن قبل کراچی میں ہونے والے طیارے حادثے میں ایئرٹریفک کنٹرولز نے اہم پیش رفت کی ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ کپتان نے بار بار ہماری ہدایات کو نظرانداز کیا جو حادثے کا سبب بنا۔ ایئر ٹریفک اور اپروچ کنٹرولرز کی جانب سے حادثے کا ذمہ دار کپتان کو قرار دیا گیا ہے کہ اس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے طیارہ حادثے

کا شکار ہوا۔خیال رہے کہ ملکی تحقیقاتی ٹیم (ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ) نے گزشتہ روز ایئر ٹریفک اور اپروچ کنٹرولرز کو ہونے والے تحقیق میں شامل کیا تھا جس کے بعد ان سے تحریری جواب جمع کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج ایئر ٹریفک اور اپروچ کنٹرولرز نے اپنا بیانیہ جمع کروا دیا ہے جس کے بعد انہوں نے حادثے کا ذمہ دار کپتان کوقرار دے دیا ہے۔دونوں کنٹرولرز کی جانب سے جمع کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ کے وقت کپتان نے 10 ناٹیکل مائیل میل پر دی گئی ہدایت کو بھی نظر انداز کردیا۔ تحریری جواب میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کپتان کو بار بار ہدایت کی گئی تھی کہ لینڈنگ سے قبل

طیارے کی بلندی 1800 فٹ ہونی چاہیئے لیکن اس نے بلندی کو 3000 فٹ رکھا جس کے بعد وہ اسے کنٹرول نہ کر سکا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ کپتان لینڈنگ کے وقت اونچائی اور اسپیڈ کنٹرول کرتے وقت لینڈنگ گیئر کھولنا بھول گیا جس کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا اور ایئرپورٹ کے پاس جا کر آبادی میں گر گیا۔ واضح رہے کراچی ایئرپورٹ کے قریب عید سے 2 دن قبل دوپہر سوا دو بجے کے قریب پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8303 گر کر تباہ ہوگئی

تھی۔ایئربس میں 107 افراد سوار تھے جن میں 99 مسافر اور عملے کے 8 افراد شامل تھے۔ ایئربس 320 ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us