4 13

عالمی برادری اس معاملے میں مدد کے لئے آگے آئے


نیویارک (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل سے مشرقی افریقا اور مغربی ایشیا میں تباہ کن اثرات سامنے آرہے ہیں لہٰذا عالمی برادری اس معاملے میں مدد کے لئے آگے آئے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے

خوراک و زراعت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایتھوپیا، صومالیہ، کینیا،تنزانیہ اور یوگنڈا ٹڈی کی وجہ سے بْری طرح متاثر ہیں۔ جو اس وقت تقریباً ایک کروڑ 13 لاکھ افراد کی غذائی اجناس اور ذریعہ معاش کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔پاکستان نے بھی فروری کے شروع میں اسی مسئلے کی وجہ سے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ ٹڈی دل بھارتی سرحد سے داخل ہوئی ہے جس نے وہاں پر بھی کئی سو ایکڑ کی فصل کو نقصان پہنچایا ہے۔ ماہرین نے رواں سال جون میں اس سے بھی بڑے حملے کی پیشن گوئی کی ہے، مشرقی افریقا کے حصّوں میں کسانوں کو اس موسم میں مزید تباہی کا سامنا ہوگا۔ ٹڈی کا تعلق جھینگر کے خاندان سے ہے جو کہ زیادہ تر تنہا ہی رہتی ہیں تاہم فصلوں کے تیار ہونے کے موسم میں یہ ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں اور افزائش نسل کے لیے متحرک ہوجاتے ہیں۔ یہ ٹڈیاں پتوں، پھول، پھل، بیچ کے ساتھ ساتھ درختوں کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔ فی مربع کلومیٹر کے ایک دل میں تقریباً 4 کروڑ تک ٹڈیاں موجود ہوسکتی ہیں اور اتنی خوراک کھاسکتی ہیں جتنی 35 ہزار افراد مجموعی طور پر ایک دن میں استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں حکومت پاکستان کی جانب سے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں وہیں پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی نقد رقم کے استعمال سے بچنے کیلئے آن لائن بینکنگ کے ذریعے رقم کی منتقلی پرتمام چارجز ختم کردیئے ہیں۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے کیاگیاہے۔ ڈان اخبار کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے اس قدم کا مقصد وائرس کے پھیلاو کے دوران بینک عملے اور صارفین کے درمیان نقد رقم کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us