18 13

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئی


نیو یارک (نیوز ڈیسک ) کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، امریکی خام تیل کی قیمت 6 فیصد کی کمی سے 25 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک آگیا، جبکہ عرب خام تیل کی قیمت 30

ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کےباعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت 6 فیصد جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ یوں امریکی خام تیل 25 ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام تیل 27 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئے ہیں۔ جبکہ عرب لائٹ کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔عرب لائٹ کی قیمت تیس ڈالر ترسیٹھ سینٹ فی بیرل ہوگئی۔گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 29 سال کی ریکارڈ کمی ہوئی تھی اور امریکی خام تیل کی قیمت 30 فیصد کمی کے بعد 29 ڈالر 88 سینٹ فی بیرل پر آگئی تھی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی یہ قیمتیں 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد 29 سال کی کم ترین سطح پر آئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تمام صورتحال تیل کی پیداوار والے ممالک کی معیشت کیلئے تباہ کن ہے۔تاہم خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایک ایسا وقت جب کرونا وائرس خدشات کے باعث دنیا کے تقریباً تمام ممالک کی معیشتیں تباہی کا شکار ہو رہی ہیں، تو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کے بچاو کا باعث بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاو بے قابو ہونے کے بعد سے دنیا کی تقریباً تمام اسٹاک مارکیٹس بری طرح کریش کی ہیں، جس کے باعث چند ہی دنوں میں سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالرز ڈوب چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us