11 1

عام آدمی حکومت کے خاتمے کا انتظار کر رہا ، تہلکہ خیز انکشافات


اسلام آباد(آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہیکہ پاکستان کا ہر آدمی آج پریشان حال ہے۔ تاجر کو ملک میں عزت چاہیے،تاجر برادری کو منظم ہونے کی ضرورت ہے،حکومت ہر مالدار اور تاجر پر کرپٹ ہونے کا شک کرتی ہے،ملک پر کرپٹ مافیاز کی حکومت ہے،وزیراعظم خود اعتراف کرتے ہیں ان کے چاروں طرف مافیاز ہیں،آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر حکومت و اپوزیشن سب ایک ہیں۔ اتوارکو جماعت اسلامی کے تحت تحفظ معیشت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ مافیاز نے پی آئی اے اور سٹیل مل کو تباہ کیا۔آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر حکومت و

اپوزیشن سب ایک ہیں۔آج پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔جس ملک میں تاجر خوشحال نہ ہو وہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔حکومت سمجھتی ہے ان کیلیے سب سے بڑی رکاوٹ تاجر برادری ہے۔وزیراعظم صاحب کے 2 سو ماہرین آئی ایم کے کلرک اور ورلڈ بینک کے ملازمین ہیں۔تاجر برادری سود لین دین سے احتراز کریں اور زکوۃ ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ جس دن طیب اردگان کار فیکٹری کا اعلان کر رہے تھے عمران خان مرغی اور کٹے کا اعلان کر رہے تھے۔طیب ادرگان نے آج مضبوط معیشت کے باعث 23.5 بلین ڈالر کے قرضے معاف کیے۔سراج الحق کا کہناتھاکہ ہماری شرح نمو حکومت کے آنے سے قبل 5.3 تھی آج مائنس 1- ہو گئی ہے۔اس حکومت کے قرضے ہماری جی ڈی پی سے 28 فیصد زیادہ ہیں۔اس حکومت نے آئندہ نسلوں کو بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بک کا غلام بنایا۔راوی کے کنارے نیا شہر بسانے کیلیے 50 ہزار ارب ڈالر کہاں سے آئیں گے۔حکومت کے پاس ایچ ای سی اور یونیورسٹیز کی تعمیر کیلئے پیسے نہیں۔آج عامی آدمی حکومت کے خاتمے کا انتظار کر رہا ہے۔اس حکومت کے پاس کوئی وڑن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج عام آدمی کو سانس لینے کیلیے آکسیجن میسر نہیں۔وقت آگیا ہے کہ تاجر برادری پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک بچانے کا سوچے۔حکومت کا کارنامہ یہ ہے کہ کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر دیا۔کشمیری قیادت کشمیر ہائی وے کا

نام بدلنے پر سیخ پا ہے۔آج اس ملک کے مقدس ایوان قومی اسمبلی کو گالم گلوچ اور بدتہذیبی کا اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے۔آج قومی اسمبلی میں بڑی بڑی پارٹیوں کی لیڈرشپ تہذیب کئی دائروں سے نکل گئی ہے۔کراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر حملہ بہت سے سوالات کو جنم دے گیا۔آج ہمیں عدالتی نظام کو عدل و انصاف کا گہوارہ بنانا ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us