3 3

عثمان بزدار کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 افراد کا درخواست میں انکشاف


لاہور(این این آئی)قواعد و ضوابط کے برعکس شراب لائسنس کے اجراء کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نیب لاہور آفس پیش ہوگئے جہاں ان سے پونے 2 گھنٹے تک تحقیقات کی گئی،نیب نے وزیر اعلیٰ کو 12سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیدیا جس کا18اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست جمع کرا دی جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق مزید ایک شخص نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دیدی ہے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار انتہائی مختصر سٹاف کے ساتھ بغیر پروٹوکول نیب دفتر پہنچے۔ وزیراعلیٰ لینڈ کروزر پر جبکہ سٹاف کے ارکان کار میں نیب دفتر پہنچے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نے وزراء، مشیروں،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو نیب آفس نہ آنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔ نیب دفتر میں تفتیشی ٹیم نے نجی ہوٹل کو شراب کے لائسنس کے اجراء میں قواعد و ضوابط نظر انداز کرنے پر سوالات کئے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تقریباً پونے دو گھنٹے تک نیب دفتر میں موجود رہے اور اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 12سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا گیا ہے اور انہیں 18اگست تک اس کا جواب دینے کا پابند کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست نیب آفس میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری نے دباؤ ڈال کر کام کرایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف ایک اور شخص نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی ہے تاہم اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نیب سے واپسی پر مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا جس میں نیب کے سوالنامے کے حوالے سے غور کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu