عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے مایوس کن خبر : سعودی حکام نے بڑی پابندی لگا دی | Insafnews

عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے مایوس کن خبر : سعودی حکام نے بڑی پابندی لگا دی


جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا بڑا وطن ہے۔ یہاں پر روزگار کی غرض سے 26 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں۔ جو دُنیا بھر پاکستان کے بعد پاکستانیوں کی دوسری بڑی آبادی ہے۔ اس کے بعد امارات کا نمبر آتا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے بے روزگار نوجوانوں کی بڑی

گنتی بھی سعودیہ میں ملازمت کے خواب دیکھ رہی ہے۔تاہم گزشتہ سال کورونا کی وبا شرو ع ہونے سے ان پاکستانیوں کے خواب مٹی میں مل گئے ہیں، ابھی انہیں شاید مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ سعودی حکام نے ایک بار پھر یہ بُری خبر سُنا دی ہے کہ بین الاقوامی مسافروں پر مملکت آنے پر عائد پابندی کی مُدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دُنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے بعد سعودی حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹس کے ذریعے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا )نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جس کے مطابق بین الاقوامی مسافروں پرپابندی17 مئی تک برقرار رہے گی۔ البتہ سعودی شہریوں کو بین الاقوامی آمدورفت

پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ سعودی میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے مسافروں سے خالی طیارے سعودی عرب آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کارگو پروازوں کو بھی سعودی ایئرپورٹس پر اترنے کی اجازت ہو گی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ’پی آئی اے نے سعودی عرب کی جانب سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کے بعد یک طرفہ پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کو واپس لایا جا رہا ہے۔ترجمان پی

آئی اے کے مطابق ‘اب تک سو سے زائد پروازوں کے ذریعے 25 ہزار کے لگ بھگ مسافر پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔ پی آئی اے کا سعودی عرب سے پاکستان کے لیے دمام، مدینہ، ریاض اور جدہ سے فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق ’یک طرفہ پروازوں کے باوجود پی آئی اے نے ٹکٹس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا اور زیادہ تر ٹکٹ پہلے سے ہی بک کروائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے کارگو سروس بھی بحال ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان
اہم فیصلہ
4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us