عرب ملک سے تارکین وطن کے لیے بری خبر


کویت (ویب ڈیسک )کورونا بحران کے آغاز سے اب تک ایسے 70 ہزار غیرملکی ریکارڈ پر آئے ہیں جن کے کویتی اقامے ختم ہوگئے ہیں- کویتی وزارت داخلہ نے ایسے تارکین وطن کا مسئلہ ٹھوس بنیادوں پر حل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا-کویتی اخبار القبس کے مطابق آئندہ ہفتے کویت کی وزارت داخلہ کے اعلی افسران بیرون کویت موجود 70 ہزار غیرملکیوں کے معاملات کا ہر پہلو سے جائزہ لیں گے-اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام تارکین وطن کی کویت واپسی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے- اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ زائد المیعاد اقامے والے 70 ہزار غیرملکیوں کو متعدد زمروںمیں تقسیم کر دیا گیا ہے- ہر زمرے میں شامل تارکین کے معاملات الگ الگ بنیادوں پر حل کیے جائیں گے-کویتی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن غیرملکیوں کی کویت واپسی کا فیصلہ ہوگا ان کے لیے وزٹ

ویزے جاری ہوں گے- ان ویزوں پر وہ کویت واپس آئیں گے- کویت پہنچ کر ان کے وزٹ ویزے سابقہ ریزیڈنٹ پرمٹ میں تبدیل کردیے جائیں گے-کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان 70 ہزار افراد میں سے 3 زمروں میں شامل غیرملکیوں کی بابت طے کیا جا رہا ہے کہ انہیں واپسی کی اجازت نہیں ہوگی-ایسے غیرملکی کارکن جن کی عمریں 60 برس سے زیادہ ہوچکی ہیں-ایسے غیرملکی کارکن جن کے اقامے فرضی کمپنیوں کے ہیں اور یہ کارکن ان کمپنیوں کے حقیقی ملازم نہیں ہیں-وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں گھریلو عملے کا تعلق ہے تو ان کی کویت واپسی یا عدم واپسی کا فیصلہ سکیورٹی ریکارڈ اور عمر کی بنیاد پر کیا جائے گا- اگر کسی گھریلو ملازم کی عمر 60 برس سے اوپر ہوچکی ہوگی تو اس کے کفیل سے کہا جائے گا کہ وہ اس

کی جگہ کوئی کم عمر ملازم لائے جبکہ گھریلو عملے میں سے کسی ایسے شخص کو جس کا سکیورٹی ریکارڈ خراب ہوگا اور اس کا اقامہ بیرون کویت ختم ہوچکا ہوگا اسے واپسی کی اجازت نہیں دی جائے گی-بیرون کویت رہتے ہوئے زائد المیعاد اقامے کے مسئلے سے دوچار تارکین کے مالی حقوق کی بابت کویتی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے جن لوگوں کے کویت نہ آنے کا فیصلہ کر لیا جائے گا افرادی قوت کا محکمہ ان کے حقوق ان کی کمپنی سے وصول کرکے انہیں بھجوائے گا- اس کی کارروائی کے لیے محکمہ ای پلیٹ فارم پر درخواستیں طلب کرے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us