اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کویت نے پاکستان سے مزید ڈاکٹروں اور نرسوں کو ملازمت پر بلانے پہ اتفاق کیا ہے۔نجی
ٹی وی ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان مخلتف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے
مستقبل کے لیےروڈ میپ اور اہداف طے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزہ امور میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔