11 5

عرب نیوز کے ایڈیٹر نے بھارتی انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا ڈالیں،عوام نے بھی ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی اخبار’ ’عرب نیوز‘‘ کے سابق ایڈیٹر خالد المینا نے ایک بھارتی خاتون صحافی کو انٹرویو کے دوران ہندو انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا ڈالیں۔ خالد المینا25سال تک عرب نیوز کے ایڈیٹر رہے اور ایک سیاسی تجزیہ کار بھی ہیں۔ وہ بڑی اچھی اردو بھی بول لیتے ہیں۔ خالد المینا نے اردو زبان میں دیئے گئے انٹرویو میں کھری کھری باتیں سناتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک میں لاکھوں ہندو مقیم ہیں۔ جن کے ساتھ عوام اور حکومت نے ہمیشہ بہت اچھا سلوک کیا

ہے۔تاہم اسلاموفوبیا کی جو لہر چلی ہے،ہماری پوری زندگی میں کبھی مسلمانوں پر اسطرح کے زہریلے اور نفرت بھرے حملے نہیں کیے گئے۔ نفرت ہر جگہ ہوتی ہے۔ اگر کوئی عام بندہ یا پھیری والا بولے تو چلو گوارا بھی ہو جائے۔لیکن بی جے پی کے رہنما سُوریہ اور دیگر انتہا پسندوں نے جو شرمناک زبان استعمال کی ہے، وہ قابل مذمت ہے۔ ہمارے ملک میں بھی نسل پرستانہ خیال کے لوگ موجود ہیں۔لیکن جس طرح ہمارے رسول اور مذہب کو گالیاں دی گئیں، اس سے ہمارے دانشور طبقے پر کافی اثر پڑا ہے۔ کویت ، اومان ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی عوام میں بہت اشتعال ہے۔ لوگوں کی جانب سے مہم چلائی جا رہی ہے کہ ہم ہندوستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔وہ ہمیں دُکھ پہنچا رہے ہیں اور ہمیں تصویریں

دیکھنے کو مل رہی ہیں جن میں مسلمانوں اور دلتوں کو سڑکوں پر مار پیٹ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہاں تک کہ خلیجی ممالک کے سیکولر لوگ بھی بہت پریشان ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستانیوں سے اب مختلف طرح کا برتاؤ کریں گے۔ناراض عرب پوچھ رہے ہیں کہ بھارتی عرب ممالک میں آکر پیسے کماتے ہیں اور پھر اسی پارٹی کو چندہ دیتے ہیں جو مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us