9

علاج اورکرونا ٹیسٹ میں بھی قوم کو لوٹا گیا، اللہ کی مدد کیسے آئے


لاہور (آن لائن) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ صدقات و خیرات اور توبہ و استغفار سے وبائیں اور بلائیں ٹلتی ہیں۔قوم اب سچے دل سے توبہ کرلے تو سارے عذاب ٹل جائیں گے۔کورونا وائرس کی وباء اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سرزنش ہے اگراس سرزنش سے سبق حاصل نہ کیا گیا تو پھر بڑی گرفت ہو گی۔ ایک طرف کورونا وباء کی وجہ سے انسانی آبادی کا ایک بڑا حصہ معاشی بحران کی لپیٹ میں آیا دوسری طرف کچھ ٹیسٹ لیبارٹری والوں نے اسے کمائی کا ذریعہ بنا لیا اور دونوںہاتھوں سے غریب شہریوں کو لوٹا اور بدقسمتی سے مہنگائی مافیا کو حکومتی ادارے نکیل ڈالنے میں بھی ناکام رہے ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے علاج اور ٹیسٹ میں بھی قوم کو لوٹا گیا اور دھوکہ دیا گیا،ایسے میں اللہ کی مدد کیسے آئے؟انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اس ملک کے طاقتور،بزنس مین،پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالک ذخیرہ اندوز باز آ جائیں ورنہ یہ دولت قبر میں سانپ اور بچھو بن کر انہیں ڈسے گی اور پھر معافی کا کوئی راستہ نہیں ملے گا ۔کورونا وائرس کی وباء پاکستان سمیت پوری دنیا میں بڑی تیزی سے پھیل چکی ہے،حالیہ وباء کو اللہ کریم کی طرف سے انتباہ،آزمائش اور امتحان کہا جا سکتا ہے ۔اس مشکل گھڑی میںگناہوں پر ندامت،توبہ و مناجات خصوصی دعائوں کا اہتمام اور اللہ تعالیٰ کی طرف سچے دل سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔استغفار مصیبتوں سے نجات پانے کا ایک غیبی نسخہ ہے۔حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ’’ جو استغفار کا اہتمام کرے اللہ تعالیٰ اس کیلئے مصیبت سے باہر نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے ،ہر فکر سے نجات عطا فرماتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المنہاج ماڈل ٹائون میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعا کرواتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم استغفار کے ساتھ ذکر و دعا اور درود شریف کثرت کے ساتھ پڑھے

،ہمیں ان مشکل حالات سے گھبرانے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔احتیاطی تدابیر پر مکمل سختی سے عمل کریں۔دعائوں اور التجائوں کا عمل جاری رکھیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu