89

علی امین گنڈا پور کے سنگین الزام پر محکمے کا ردعمل آگیا


اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ حکام نے محکمے میں انڈین لابی کی موجودگی کی تردید کردی۔ رانا شمیم احمد خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے بھی شرکت کی۔ رکن کمیٹی شمیم آرا نے وفاقی وزیر سے ان کے سابقہ بیان پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا علی امین نے کہا تھا کہ دفتر خارجہ میں بھارت نواز افسران ہیں، بتایا جائے وہ افسران کون کون ہیں، اس بیان کی وضاحت دی جائے۔علی امین گنڈاپور نے تردیدکرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا بیان نہیں دیا، ایک اجلاس میں سابق افسران نے کہا تھا کہ ماضی میں ہمیں کشمیر پر بیان سے روکا جاتا تھا، میں نے

اس تناظر میں بیان دیا تھا کہ ماضی میں دفتر خارجہ حکام کشمیر پر بات نہیں کرتے تھے۔دفتر خارجہ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ میں انڈین لابی کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دفتر خارجہ کشمیر پالیسی کا فرنٹ لائن ہے جس کی وہی پالیسی ہوتی ہے جو ریاست اور حکومت کی ہوتی ہے۔حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی متعدد بار خلاف ورزی کی جاتی ہے اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ہم بڑے محتاط انداز میں جواب دیتے ہیں، کیونکہ سرحد کے پار بھی مسلمان ہیں، ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم ابتداء نہیں کرتے بلکہ ہمیشہ جواب دیتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us