16 2

عمان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی


مسقط(نیوز ڈیسک) خلیجی ممالک کی معیشت کا بڑا دارومدار تیل کی صنعت ہے ۔ تاہم گزشتہ سال کے لاک ڈاؤن کے دوران تیل کی پیداوار میں ریکارڈ کمی نے ان ممالک کی تیل کی مد میں ہونے والی سالانہ آمدن میں بہت کمی کر دی۔ جس کا انہیں بڑا معاشی نقصان ہوا ہے جس کے ثمرات ابھی تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے اب کئی ممالک تیل سے ہٹ کر دیگر صنعتوں

اور پیشوں کو بھی فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہو گئے ہیں۔سعودی عرب اور متحدہ امارات نے بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے لمبی مُدت کے ویزوں کا اجراء کیا ہے۔ اسی نہج پر چلتے ہوئے اب عمان نے بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں کاروبار کی خاطر طویل المعیاد اقامہ دینے کی پیش کش کر دی ہے۔ جس سے چھوٹے اور درمیانے کاروباری حجم رکھنے والے پاکستانی سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عْمان نے سال 2020-21ء میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو انکم ٹیکس میں چھوٹ اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو طویل المیعاد اقامے

دینے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق عمانی حکومت نے ویژن 2040ء کے تحت ان نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔اس ویژن کا مقصد عمان کی معیشت کو متنوع بنانا اور تیل کی دولت پرانحصار کم کرنا ہے۔کیونکہ فی الحال عْمان کو زیادہ تر مالی وسائل تیل کی برآمدات سے ہی حاصل ہوتے ہیں۔عْمان خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں سب سے کم زور معیشت کا حامل ہے۔گذشتہ ایک سال کے دوران میں کرونا وائرس کی وَبا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتوں نے اس کے لیے مزید مسائل پیدا کردیے ہیں۔عالمی مالیاتی فنڈ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ عْمان کی معیشت 2020ء

میں 4.6 فی صد تک سکڑ گئی تھی۔عْمانی حکومت کی نئی اصلاحات کے تحت اس سال معیشت کو متنوع بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں پر عاید انکم ٹیکس میں کمی کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ دْقم اسپیشل اکنامک زون اوردوسرے صنعتی علاقوں میں 2022ء کے اختتام تک کرایوں میں کمی جارہی ہے۔ان طویل المعیاد اقاموں کے اجراکے شرائط وضوابط کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔اس کے علاوہ مارکیٹ سے متعلق دیگرمراعات بھی دی جائیں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us