3

عمران خان اور شیخ رشید نے خود ہی حیرت انگیز اعتراف کر لیا


کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی مائنس تھری کی بات میں وزن ہے کیوں کہ مائنس ون میں ون اتنی اہمیت نہیں رکھتا اصل کھیل اور کمال باقیوں کا ہے، عمران خان اور شیخ رشید نے مائنس کی بات کرکے اعتراف کیا ہے کہ وہ خود نہیں آئے بلکہ لائے گئے ہیں، اب مائنس ون نہیں پوری بارات جائے گی، ملک ارشد کے فیصلے کے بعد اپوزیشن ایک بار پھر مصلحتوں کا شکار ہوچکی ہے، چوہدری برادران کے پاس ہماری امانت کا کیا حشر ہواہے اب تو ان کی اپنی امانتیں غیر محفوظ نظر آرہی ہیں۔

اتوارکے روز مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ شیخ رشید نے مائنس ون کی جگہ مائنس تھری کی بات کرکے اپنے لانے والوں کو پیغام دیا ہے، شیخ رشید سے پہلے عمران خان نے مائنس ون کی بات کرکے جن پیغام دیا تھا اب شیخ رشید نے بھی انہی کی بات کی ہے اس طرح انہوں نے اعترافف کیا ہے کہ ہم خود نہیں آئے بلکہ لائے گئے ہیں اور اگر جائیں گے تو پوری بارات جائے گی، شیخ رشیدکی اپنی بارات کی خواہش توپوری نہیں ہوئی کم ازکم اس بارات کے حوالے سے وہ اپنی اس خواہش کو بھی پورا کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ اب جو کچھ کرنا انہوں نے کرنا ہے جن کی جانب شیخ رشید نے اپنے بیان میں اشارہ کیا ہے کیوں کہ اپوزیشن تو اس پوزیشن میں نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد و یکجہتی سے کچھ توقع بن گئی تھی کہ اب کچھ ہوگا لیکن ملک ارشد کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر اپوزیشن مصلحتوں کی شکار ہوگئی اور یقینا مصالحت کے لیے مصلحت ضروری ہے، ایک

سوال کے جواب میں جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے پاس پڑی ہماری امانت کا کیا حشر ہوا ہے کیوں کہ ان کے اپنے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی اپنی امانتیں غیر محفوظ ہیں جو اپنے ساتھ کئے ہوئے وعدہ اور معاہدوں کے بارے میں فریاد کررہے ہیں وہ ہماری امانت کے حوالے سے کیا لنکا ڈھائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us