1 43

عمران خان اور نوازشریف میں کوئی بھی فرق نہیں


واہ کینٹ(آئی این پی ) سابق وزیرداخلہ اور سئینر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کس جماعت میں جانا ہے، یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے فیصلہ بعد میں کروں گا،ملک انتہائی بڑے سخت بحران میں ہے، حکومت کی توجہ ملکی مسائل پر نہیں ہے،موجودہ حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ، عمران خان اور نوازشریف کی

بھارت متعلق پالیسی میں کوئی فرق نہیں ، اپوزیشن سخت زبان استعمال کرے تو حکومت کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے، حکومتیں ٹویٹ سے نہیں چلتیں، دو تہائی والے حکومت پوری نہیں کرسکے لیکن مسلم لیگ ق نے اپنا دور پورا کیا۔واہ کینٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ ملکی مسائل پر نہیں ہے، حالانکہ ملک انتہائی بڑے سخت بحران میں ہے۔ موجودہ حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قومی مسائل پر بات نہیں ہوگی، مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔چوہدری نثار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھارت سے متعلق پالیسی میں کوئی فرق نہیں ہے، عمران خان اپوزیشن میں بولتے تھے لیکن اب ان کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر حکومت مشاورت کرے، پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے اگر اپوزیشن سخت زبان استعمال کرے تو حکومت کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں ٹویٹ سے نہیں چلتیں، اگر انہیں صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض تھا تو مناسب وقت پر پارٹی میں اس کا اظہار کرتے۔چوہدری نثار نے کہا کہ دو تہائی والے حکومت پوری نہیں کرسکے لیکن مسلم لیگ ق نے اپنا دور پورا کیا، اس وقت تمام ادارے تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، اب یہ پتہ نہیں کہ کب تک یہ ساتھ چلیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us