عمران خان بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے ذریعے نریندر مودی سے کیا منوانے والے ہیں ؟ بڑا عویٰ


لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیرخارجہ و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کرنے والے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق حکومت سے سوال کیا ہے کہ حکومت ایک بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی سہولت کار کیوں بنی ہوئی ہے؟قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قانون سازی کرکے کلبھوشن کو کیوں رعایت دی جا رہی ہے؟ موجودہ حکومت کیوں ایک بھارتی جاسوس کی سہولت

کار بنی ہوئی ہے؟ اسے لاڈلہ کیوں بنایا جارہا ہے؟انہوں نے کہا کہ کشمیر مقتل بنا ہوا ہے، ہم کبھی تجارت کھول رہے ہیں تو کبھی کلبھوشن پر آرڈیننس نکالتے ہیں، ہمیں تو مودی کے یار کا طعنہ دیا جاتاتھا، اب فیصلے کس کے دباؤ میں ہو رہے ہیں؟ آج کون مودی کا یار ہے؟خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بتائیں کہ کیوں پاکستانی غیرت کا سودا کررہے ہیں؟ پاکستان کی عزت کیوں بیچ رہے ہیں؟ کلبھوشن پاکستان کا مجرم ہے، اس نے اقبال جرم کیا، اسے سزا سنائی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے روایتی طور پر کلبھوشن کے معاملے کا الزام بھی مسلم لیگ (ن) پر عائد کردیا۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا غلطی تھی، ن لیگ نے کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار کو تسلیم کیا، اس کیس میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے

تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے کلبھوشن جادھو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں حکومت نے ایک درخواست دائر کی ہے جو حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت دائر کی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us