19 7

عمران خان نے اپنی تصویر کی یوٹیلٹی سٹور پر تشہیر کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنی تصویر کی یوٹیلٹی سٹور پر تشہیر کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تصویر یوٹیلٹی سٹورز پر لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹور پر لگائی گئی اپنی تصویر فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے،عمران خان کا کہنا ہے کہ مقصد صرف عوام کی فلاح ہے،اپنی تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا۔انتظامیہ نے تصویر ہٹانے کے لیے ایک دن کا وقت مانگا مگر نہ مل سکا،جس کے بعد وزیراعظم کے حکم پر ان کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 15 ارب کا ریلیف پیکج منظور کیا تھا۔ 15ارب کے پیکج سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15سے 20 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی۔دالوں کے نرخوں میں کمی کیلئے امپورٹ ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا۔ کابینہ نے چینی کے سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقررکردیے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو چینی کے معاملے پر پریشان نہیں ہونے دوں گا، اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز پرکھانے کا تیل 175 روپے فی کلومیں دستیاب ہوگا۔ 50 ہزارنوجوانوں کو منی یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے قرض دیے جائیں گے۔ یوتھ اسٹورز پر اشیائے خوردونوش سرکاری ریٹ پرمہیا کی جائیں گی۔وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی، نجی کمپنیاں ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کرکے چینی درآمد کرسکیں گی۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کھاد کی کمپنیوں کی جانب سے قیمتیں کم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جی آئی جی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہوئیں؟ وزارت تجارت کی ذمہ داری ہے کہ کھاد کمپنیوں کومقررہ ریٹ کا پابند بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا۔ مہنگائی کا معاملہ روزانہ کی بنیاد پرخود مانیٹر کروں گا۔ مافیا کی سہولت کاری کرنے والے بھی جرم میں برابرشریک ہیں۔ بجلی کی قیمتیں بھی نہیں بڑھائی جائیں گی۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جاؤں گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us