اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے
قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے خواہمشند
ہیں جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنانا چاہئیے تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی
کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے،