36

عمران خان نے ایسی کیا غلطی کر دی جس کی سزا 22 کروڑ عوام بھگتنے جا رہی ہے؟ اوریا مقبول جان


لاہور( نیوز ڈیسک) اوریا مقبول جان نے عمران خان کو فرعون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے میں نے وزیراعظم کی تقریر سنی ہے اس وقت سے اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کر رہا ہوں کہ اس شخص کی فرعونیت کی سزا اس قوم کو نہ دے۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹی وی کے پروگرام ”حرفِ راز“میں ان کا کہنا تھا کہ جو رویہ اس وقت عمران خان کا ہے، یہ فرعونیت سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی نشانی کے طور پر ایک وباء نازل کی ہوئی ہے، عمران خان کے اندر سے نہ انا نکلتی ہے، نہ عمران خانی نکلتی ہے اور نہ ہی وزیراعظمی نکلتی ہے۔اوریا مقبول جان نے سوال پوچھا کہ آپ کو غرور کس چیز کا ہے؟ آپ کہاں سے اتر کے آئے ہیں؟ آپ بائیس کروڑ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، آپ کو اندازہ ہے کہ آپ نے آج کیا کر دیا ہے؟نہوں نے کہا کہ ایک جرثومے نے پوری دنیا کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کیا اسے کسی سائنسدان نے بنایا ہے یا کسی فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے؟ کیا یہ امریکہ یا چین نے ایجاد کیا ہے؟اوریا مقبول جان نے کہا کہ

16 17
تصویر پر کلک کر کے مکمل خبر پڑھیں

عمران خان نے اس آفت کے دوران اللہ تعالیٰ کے غیض وغضب کو للکارا ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو بائیس کروڑ عوام کی ذمہ داری دی ہے، آپ صرف نیازی کے گھر میں پیدا ہونے والے عمران خان نہیں ہیں۔اپنے پروگرام میں انہوں نے وزیراعظم کو تنبیہ کی کہ یاد رکھیں آپ کی اس منصوبہ بندی سے اگر ایک بھی شخص مر گیا تو قیامت کے دن آپ کو اس ایک آدمی کے خون کا حساب دینا ہو گا۔اوریا مقبول جان نے کہا کہ عمران خان کو کسی نے کوئی بریفنگ نہیں دی، کرفیو پہلے لگتا ہے اس کی منصوبہ بندی بعد میں ہوتی ہے، ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلا؟کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے کرفیو نہ لگانے پر وزیراعظم عمران خان سے خفا اوریا مقبول جان نے کہا کہ انہیں خوف اس بات کا تھا کہ لوگوں کو مزدوری نہیں ملے گی لیکن کیا اب لاک ڈاؤن ہونے کے بعد مزدوری مل رہی ہے؟ دوسرا خوف تھا کہ لوگوں کو کھانا نہیں ملے گا، کیا ابھی لاک ڈاؤن میں لوگوں کو کھانا مل رہا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے صرف اتنا کہنا تھا کہ یہ قوم ڈنڈے کے بغیر اندر بیٹھنے والی نہیں ہے، میں اس قوم کے مزاج کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں، یہ ایسی قوم ہے جس نے لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ اڑا کر ایک 25 سالہ نوجوان مار دیا ہے، لاک ڈاؤن کے باوجود یہ عوام رات کو بچوں کو گاڑی میں لے کر سیر کر رہی ہوتی ہے۔اوریا مقبول جان نے کہا کہ پاکستان کی آبادی بائیس کروڑ ہے جبکہ انڈیا نے ایک ارب تیس کروڑ لوگوں پر کرفیو لگایا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اگر ہم نے 21 دن احتیاط نہ کی تو ہم اکیس سال پیچھے چلے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی نے بالکل ٹھیک کہا ہے، وہ سب جانتا ہے کیونکہ وہ چائے بیچتے ہوئے اوپر آیا ہے، وہ آکسفورڈ کے پڑھے لکھے سے زیادہ سمجھدار ہے۔

4 19
تصویر پر کلک کر کے مزید تفصیل پڑھیں


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us