3 6

عمران خان نے بار بار حکومت جانے کی پیشگوئیاں کرنے والوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان در حقیقت نئی سوچ اور مائنڈ سیٹ کا نام ہے ، ہمارا احتساب 5 سال بعد ہونا چاہیے کہ ہم نے کیا کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئے تو پہلے

دن ہی کہا گیا یہ فیل ہوگئے ہیں ، بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں، ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے لیے کیا کیا۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہو گئے ہیں ، انتہائی غریب افراد کو 7 ہزار سے زائد گھر بنا کر دے دیے ہیں ، اس کے علاوہ 2 نئے شہر بنا رہے ہیں جس سے 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرلیں گے جب کہ

اگلے ماہ فوڈ سیکیورٹی کا پورا پروگرام لارہے ہیں لیکن حکومت سب کے لیے گھرنہیں بناسکتی ، حکومت لوگوں کو گھر بنانے کے لیے سہولت دیتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس ہیں ، سندھ کوتعمیراتی شعبے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کےلیے تیار ہیں ، چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت بھی تعمیرات کے شعبے میں دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھائے ، جس کے تحت 5 مرلے کے گھر پر 5 فیصد قرض دیا جارہا ہے ، حکومت ہر گھر پر 3 لاکھ روپے

کی سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہوتاہے ، ماضی کی حکومتوں میں گھروں کی اسکیمو ں کے نام پر کرپشن کی گئی ، لیکن پی ٹی آ ئی حکومت نے گھروں کی تعمیر کےلیے سہولت دی ، کیوں کہ حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیراتی شعبے کوفروغ حاصل ہوگا ، 380ارب روپے گھروں کے قرض کےلیے مختص کیے گئے ، قبضہ گروپوں کو ختم کرنے کےلیےاقدامات کیےہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us