3

عمران خان نے بڑے بڑے مکرو چہروں سے پردہ اٹھا دیا


مظفر آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے کشمیر کاز کو سبوتاژ کیا گیا، ہم نے دنیا بھر میں کشمیر ایشو ہو اٹھا دیا تھا، لیکن ایک صاحب آزادی مارچ لے آیا اور جان بوجھ کر کشمیرکاز کو سبوتاژ کیا، میڈیا کی ساری توجہ آزادی مارچ کی طرف چلی گئی، اب پھرمقبوضہ کشمیر کے حالات دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا۔انہوں نے مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بیان کیا کہ جب ایل اوسی پر بمباری ہوتی ہے تو کس طرح کی مشکلات ہوتی ہیں۔اللہ کی مہربانی

ہے کہ اللہ نے ہمیں موقع دیا کہ ہم ان تک پہنچیں۔احساس پروگرام ایک لاکھ 38ہزار خاندانوں تک پہنچے گا، 12لاکھ کشمیری خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا، 10لاکھ تک کسی بھی ہسپتال میں جاکر وہ اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔عام انسان کی زندگی آسان کرنے کی جانب قدم ہیلتھ انشورنس ہے، جو لوگ مشکل سے پیسا اکٹھا کرتے ہیں، کسان ، مزدورسارا سال محنت کرتے ہیں ، جب اس گھر میں بیماری ہوتی ہے تو سب سے پہلے وہ خاندان غربت کی لکیر سے نیچے چلا جاتا ہے، گھر کا بجٹ خراب ہوجاتا ہے، ریسرچ ثابت کرتی ہے غربت میں کوئی انسان اس وقت جاتا ہے جب کوئی بیماری آجاتی ہے۔ آزاد کشمیر اور فاٹا کی آبادی کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، سب کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا آج تشدد کیخلاف دن ہے، ہندوانتہاء پسند مودی کی حکومت نے جو کشمیریوں پر ظلم کیا ہے، پیلٹ گن سے 10سال کے بچے جیلوں میں چلے گئے، جو ظالم ہوتا ہے، وہ عموما بزدل ہوتا ہے۔ ان پر ظلم کرتا ہے جو لڑ نہیں سکتے۔ بھارت کی 8 لاکھ فوج 80 لاکھ کشمیریوں پر منصوبہ بندی سے ظلم کررہی ہے۔ مودی نے گجرات میں تین دن پولیس کو پیچھے رکھا اورآر ایس ایس نے مسلمانوں پر ظلم کیا ، ریپ کیا، ایک لاکھ مسلمانوں کو گھروں سے

نکال دیامودی کی جماعت آر ایس ایس کی پیدا وار ہے، یہ ہٹلر کی نازی پارٹی کوجانشین سمجھتے ہیں، رول ماڈل سمجھتے ہیں۔ یہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی طرف جارہے ہیں۔ میں نے دنیا کو آر ایس ایس اور ان کے مظالم سے آگاہ کیا۔ مودی کی سوچ اصل میں بھارت کی تباہی ہے۔ بھارت کے پڑھے لکھے عوام کو سمجھ ہےکہ مودی ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے۔ ہم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھایا۔پوری دنیا کی میڈیا کی توجہ تھی۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق دنیا کو بتائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہر ملک کے سربراہ کو آگاہ کرتا ہوں۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا۔ کشمیر کا کاز دنیا بھر میں اٹھ رہا تھا کہ لیکن ایک صاحب آزادی مارچ لے کر آئے، اس نے جان بوجھ کر کشمیرکاز کو سبوتاژ کیا اور میڈیا کی توجہ آزادی مارچ کی طرف لے گئے۔لیکن اب ہم پھر اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باقی جگہ پر بجٹ کم کیا ہے، لیکن کشمیر ، فاٹا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھایا ہے۔ان علاقوں میں حکومت جس کی بھی ہے، ہمیں فرق نہیں پڑتا۔5اگست سے پہلے ہم پوری تیاری کریں گے، اور دنیا بھر میں کشمیریوں کو تیار کریں گے، تاکہ کشمیر ایشو کو اٹھا سکیں۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے، ہم نے اقوام متحدہ اور نیویارک اور میڈیا میں اٹھا دیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
24 1
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
23 1
اڑھائی سال بعد نا قابلِ یقین انکشاف
22 1
پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی
21 1
دپیکا پڈوکون کیا دھندا کرتی تھیں
20 1
عوام کی جیبوں سے سالانہ کتنی بڑی رقم نکالی جائیگی
19 1
لیاقت جتوئی سمیت کئی رہنماؤں کا (ن)لیگ میں شمولیت کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us