18 3

عمران خان نے کس کو عہدے سے فارغ کر دیا اور اسکی وجہ کیا بنی؟ تہلکہ خیز انکشاف


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان نے پولیو کا سربراہ اس شخص کو لگایا جو کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلاتا تھا ، اس کو نکالا گیا اور نکال کر فخر سے کہا گیا کہ نکال دیا ہے یہ نالائق تھا ، اصل میں نالائق تو لگانے والا ہوتا ہے ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ پولیو کی رپورٹ اس ہاؤس میں دی جائے کہ حکومت نے کتنا سنجیدہ معاملہ پیدا کر دیاہے ، وہی غلطیاں جو پولیو

کے معاملے میں کی گئیں آج کورونا میں کی جارہی ہیں ۔ عمران خان نے پولیو کا سربراہ اس شخص کو لگایا جو کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلاتا تھا ، اس کو نکالا گیا اور نکال کر فخر سے کہا گیا کہ نکال دیا ہے یہ نالائق تھا ، اصل میں نالائق تو لگانے والا ہوتا ہے ۔انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں کورونا کے شوقیہ ٹیسٹ ہوتے ہیں ، پاکستان میں اس وقت کورونا انفیکشن ریٹ 19 فیصد ہے ،کوئی وزیر سننے والا نہیں ہے ، وزیر خارجہ نے کہا روزانہ بیس ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں ، شفقت محمود کہتے ہیں کہ 40 ہزار ٹیسٹ ہو رہے ہیں ، ملک میں مشکل سے 11 ہزار ٹیسٹ ہورہے ہیں ،ملک میں کورونا کے حوالے سے ابھی تک کیا حکمت عملی بنائی گئی ہے بتایا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ ہاں ویب سائٹس بہت

بنائی ہیں جس پر وزیراعظم اور وزیر صحت کی تصاویر ہیں ، کورونا سے نمٹنے کیلئے کس وزارت کو ذمہ داری دی گئی ہے ؟ کوئی آگاہی مہم نہیں بنائی گئی ، حکمت عملی بتائیں کیا لاک ہے یا نہیں ؟ پاکستان میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے ۔شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ ہمیں دنیا میں جگ ہنسائی نہیں کرانی ، پاکستان کے لوگ ایوان پر ہنس رہے ہیں ، لگتا ہے کہ کورونا کی سب سے بڑی وجہ اٹھارویں ترمیم ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us