1

عمران خان کا الجزیرہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی الجزیزہ کو خصوصی طورپر انٹرویو دیا ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو متعدد معاشی چینلجز کا سامنا تھا۔معاشی اصلاحات سمیت دیگر اقدامات کیے۔ ہم نہیں چاہتے ہماری معیشت کا انحصار قرضوں پر ہو۔ حکومت نے ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے۔ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پر عظم ہیں۔آگے بڑھنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔کورونا سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آنکھیں بند کر کے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی پالیسی اختیار نہیں کی۔ہمیں کورونا کے ساتھ عوام کو بھوک سے بھی بچانا تھا۔کورونا سے نمٹنے

کے لیے حکومت نے بروقت مشکل فیصلے کیے۔کورونا کے حوالے سے پاکستان نے بہترین فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے میڈیا کی آزادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور حکومت میں سب سے زیادہ تنقید ہوئی۔میرے دور میں آزادی اظہار رائے پر قد غن کوئی مثال نہیں۔ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔آزادی اظہار رائے پر پابندی کا کوئی ایک واقعہ بتائیں جو ہماری حکومت میں ہوا ہو۔ میں 20 سالہ برطانیہ میں رہا میں آزادی اظہار رائے کا مفہوم اچھے سے جانتا ہوں۔ پاکستان میں میڈیا پر کوئی قد غن نہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن جیتا کوئی ایک حلقہ بتائیں جس پر اعتراض ہو۔افغان عمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ افغانستان کی 19سالہ جنگ میں بہت خون ریزی ہوئی۔میں کہا تھا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہے۔بعض عناصر افغان امن عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔جو افغان عوام کے لیے بہتر ہو گا وہی ہمارے لیے بہتر ہو گا۔ حکومت اور فوج کے مابین مکمل ہم

آہنگی ہے۔مسلح افواج سے بہترین تعلقات ہیں،ہر فیصلے پر ساتھ ہوتے ہیں۔پاک فوج اور ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آیا تو بھارت کی طرف امن کا ہاتھ بڑھایا لیکن بدقسمتی سے بھارتی وزیراعظم نے امن کی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔بھارت انتہا پسندوں کی حکومت ہے۔بھارتی حکومت نازیوں سے متاثر ہے۔70 سال سے کشمیر بھارت اور پاکستان میں متنازعہ ہے، اس کا حل فوجی طاقت نہیں ہے۔سعودی عرب ہمارا بہترین دوست ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو کسی کیمپ کا حصہ بننے کی ضرورت نہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us