19

عمران خان کا بڑا اعلان، مسلم دُنیا کو سرپرائز دے دیا، نئے اسلامی بلاک کی تیاریاں


لاہور(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی پاکستان کو بلیک میلنگ، پاکستان نے دو ٹوک فیصلہ کرلیا، سعودی عرب کس طرح پاکستان کو اپنے قابو میں رکھنا چاہتا ہے اور کونسے کام پاکستان سے کروانا چاہتا ہے؟ اینکر عمران خان نے سب کچھ بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں اینکر عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور بتایا کیسے سعودی عرب پاکستان کو بلیک میل کررہا ہے اور پاکستان کیوں سعودی عرب سے بلیک میل نہیں ہورہا ہے؟اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیں جو 3 ارب ڈالر کا قرضہ دیا تھا وہ ہمیں سود پر دیا تھا۔سعودی عرب نے جو قرضہ دیا تھا اس پر سعودی عرب 3.2 فیصد سود لے رہا تھا۔سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان ایران سے دوستی نہ کرے بلکہ ایران سے تعلقات خراب رکھے اور سعودی عرب نہیں چاہتا کہ پاکستان کے ایران سے تعلقات اچھے رہیں بلکہ یہ چاہتا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کیلئے ایران سے ٹکر لے ۔ پاکستان ایران سے تجارت نہ کرے، ان سے گیس نہ لے اور جتنا ایران کو جتنا معاشی نقصان پہنچ سکتا ہے پاکستان پہنچائے۔سعودی عرب پاکستان کے ترکی سے بھی اچھے تعلقات نہیں چاہتا۔سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان صرف سعودی عرب سے تعلقات رکھے، ایران سے کوئی تعلق نہ رکھے، ترکی کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات سعودی عرب کو اسلئے پسند نہیں ہیں کیونکہ ترکی خلافت عثمانیہ کی باتیں کرتا ہے اور سعودی عرب کبھی خلافت عثمانیہ کا حصہ حجاز مقدس ہوا کرتا تھا۔سعودی عرب پاکستان کے ملائیشیا سے اسلئے اچھے تعلقات نہیں چاہتا کیونکہ ملائیشیا ایک نئے اسلامی بلاک اور مسلم ٹریڈ کی بات کررہا ہے۔سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان چین کو

چھوڑدے اور واپس امریکی بلاک میں شامل ہوجائے اور امریکی خواہشات پوری کرے، سی پیک کو رول بیک کردے اور یہ امریکہ بھی چاہتا ہے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے اشارے پر لڑے، سعودی عرب کے کہنے پر چلے، پاکستان اپنی سستی لیبر سعودی عرب بھیجتا رہے اور سعودی عرب انکا جتنا مرضی استحصال کرتا رہے، پاکستان آواز نہ اٹھائے۔سعودی عرب کو گوادر بندرگاہ سے بھی مسئلہ ہے۔ گوادر پورٹ اگر فنکشنل ہوگئی تو یہ عربوں کے مالی مفادات پر ایک ضرب ہوگی۔ اگر گوادر میں کام بڑے پیمانے پر ہوگیا تو یواے ای اور عرب ممالک کی کمائیاں نیچے چلی جائیں گی۔لیکن پاکستان یہ نہیں چاہتا کیونکہ اس سے پاکستان آگے نہیں بڑھ پائے گا، پاکستان یا تو سعودی عرب کی خواہشات پوری کرلے یا آگے بڑھ جائے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں وہ بند کرے ، اسکے بدلے میں سعودی عرب پاکستان کو کچھ نہ کچھ دیدے گا لیکن پاکستان نے یہ سب ماننے سے انکار کردیا۔پاکستان نے فیصلہ بہت مختلف کیا ہے۔ پاکستان نے بھی سعودی عرب کو دھمکی دی ہے کہ یادررکھیں آپ ہمیں کھودیں ، ہم او آئی سی چھوڑدیں گے، پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے

جس کے پاس ایٹم بم ہے اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کادوسرا بڑا اسلامی ملک ہے۔پاکستان کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس چاہتا ہے ، پاکستان 40، 50 ملکوں کو اکٹھا کرکے مشترکہ موقف لاسکتا ہے لیکن سعودی عرب بھارت کے ایماء پر پاکستان کوایسا کرنے نہیں دیتا۔پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی اوقات یہ ہے کہ شاہ محمودقریشی نے ذرا سا دباؤ ڈالا تو سعودی عرب نے کہا کہ ہمارے پیسے واپس کردیں، ہم ایک سال سے سعودی عرب کی منتیں کررہے تھے ، جب سعودی عرب نہیں مانا اور ہم نے کہا کہ ہم دوسرا راستہ اپنالیتے ہیں تو سعودی عرب نے کہا کہ ہمارے پیسے واپس کرو۔ یہ ہے ہماری سعودی عرب کے ساتھ بھائی بندی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us