عمران خان کا دبنگ فیصلہ


لاہور(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ جس وقت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا ترجمان تھا تو اس وقت تینتیس ن لیگ کے ایم پی اے ایسے تھے جو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار سے ملاقات کرتے تھے، اور ان میں سے اٹھائیس ایسے تھے جو فورً ن لیگ کو خیر باد کہنے کو بھی تیار تھے، عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، ورنہ آج وہ بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوتے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جانتے ہیں

مستقبل میں لیگی قیادت کی جانب سے ان کے ساتھ وہی سلوک ہونا ہے جو کہ ق لیگی ایم پی ایز کے ساتھ ہوا تھا، جس وقت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا ترجمان تھا تو اس وقت تینتیس ن لیگ کے ایم پی اے ایسے تھے جو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار سے ملاقات کرتے تھے، اور ان میں سے اٹھائیس ایسے تھے جو فورً ن لیگ کو خیر باد کہنے کو بھی تیار تھے، عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، ورنہ آج وہ بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوتے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران سماجی مسائل ، ترقیاتی منصوبوں اور منتخب نمائدوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن ارکان میں میاں جلیل احمدشرقپوری،چودھری اشرف علی انصاری شامل ہیں،نشاط احمد ڈاہا ، غیاث الدین، اظہر عباس، محمد فیصل خان نیازی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے،پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر

علی بھی وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کرنیوالوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں حلقوں کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً اراکین پنجاب اسمبلی کی تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔ کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی، محمد غیاث الدین، اظہر عباس، غضنفر علی خان، محمد فیصل خان نیازی، نشاط احمد خان ڈاھا اور دیگر شامل تھے،چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
29
پریزائڈنگ آفیسر لیاقت علی بھٹہ نے تہلکہ خیز ویڈیو پیغام جاری کردیا
28
وزیر اعظم کب تک اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر
27
عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
26
پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، نیا کھلاڑی میدان میں اُتار دیا
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
24
سینیٹ انتخابات کے لیے کتنے اراکین بِک چکے ہیں؟ تعداد سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us