15 1

عمران خان کو اپنے 11 سے 12 اراکین اسمبلی پر شک


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ یہ اسٹیٹ کی لڑائی ہے۔ اگر زرداری صاحب یہ لڑائی ہار گئے تو ان کا پورا بیانیہ ناکام ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوسف رضا گیلانی جیت گئے تو سب کے سامنے یہ عمران خان کے خلاف ایک عدم اعتماد ہو گا۔اسی لیے کیونکہ اس میں صرف

قومی اسمبلی کے اراکین ووٹ دیں گے تو اگر قومی اسمبلی اراکین کی اکثریت حفیظ شیخ کے خلاف ووٹ دے دیتی ہے تو اس میں پھر عمران خان کے لیے کوئی اور آپشن نہیں ہو گی سوائے اس کے کہ وہ اعتماد کا ووٹ دوبارہ لیں یا پھر نئے انتخابات کی طرف جائیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی باتوں سے ایک چیز واضح ہے کہ پرابلم ہے، اگر سیکرٹ بیلٹ ہوتا ہے تو مسئلہ ہو گا۔اسی لیے عمران خان ذاتی طور پر اُن ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مل رہے ہیں جن سے وہ نہیں ملے تھے۔ جہانگیر ترین کا متحرک ہونا بھی ایک نشانی ہے ۔ ایم کیو ایم کے ساتھ اُن کو

مسائل ہیں۔ سندھ میں حکومت کے تینوں اتحادیوں کے ساتھ مسائل ہیں، عین ممکن ہے کہ سندھ سے پیپلز پارٹی کی جو چھ سیٹیں بنتی ہیں وہ آٹھ ہو جائیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو اراکین ہیں ان میں سے 11 سے 12 اراکین ہیں جن پر شکوک و شُبہات ہیں ، یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے جاسوس چھوڑے ہوئے ہیں۔انہیں سیکرٹ بیلٹ پر تحفظات اسی لیے ہیں کیونکہ ان کو لگتا ہے

کہ کچھ ہو سکتا ہے، اگر سیکرٹ بیلٹ ہوا تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اس وقت جس جماعت میں زیادہ بے چینی پائی جا رہی ہے وہ پی ٹی آئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us