27

عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان استفعی نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی اگر سینیٹ انتخابات جیت گئے تو عمران خان مستعفی نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا حکومت ہا یا حزب اختلاف کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتا لیکن عمران خان سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد بھی استفعیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے

۔عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے بعد پھر انتخابات کی طرف آئیں گے اور کہیں گے کہ ہم تو احتساب کرنے والے تھے لیکن انہوں نے ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔سینئر وکیل رہنماء نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں بڑی دراڑ پڑی ہوئی ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اختلافی نوٹ کو پبلک کیے جانے کے بعد اس سے ان کی جانبداری مزید کھل کر سامنے آگئی ، کیوں کہ اگر اس اختلافی نوٹ کی زبان دیکھیں تو وہ بہت ہی فرسٹریشن پر مبنی لگتی ہے۔ایک سوال کے

جواب میں چوہدری اعتزاز احس نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس میں 4 ججز نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے جج کو کہا کہ آپ یہ مقدمہ نہیں سن سکتے، میرے علم کے مطابق پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا ، ہونا تو یہ چاہیے کہ جس بینچ نے نوٹس دیا ہو اس کے دونوں ججز لارجر بینچ میں آئیں، تمام صوبوں اور چیف جسٹس آف پاکستان اختیار رکھتے ہیں کہ وہ بینچ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس بینچ میں بیٹھنا ہی نہیں چاہیے تھا،بنچ میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے کا فیصلہ جج کو نہیں کرنا چاہیے، پاکستان میں عدلیہ کے ہاتھوں بہت غلط نظیریں بھی رکھی گئی ہیں جب کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی بہت انوکھاکام کیا ، بینچ کی طرف سے کاغذ ات پیش کرنے پر باقی بینچ نے انہیں کیس سے روکا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us