برطانیہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ بھی ہراسگی کا شکار رہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو سال تک ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا۔سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برطانوی صحافی نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ مرد یہ سمجھ سکتا ہے کہ ہم عورتیں بچپن سے ہی اپنے آپ کو کیسے دبا کر رکھتی ہیں۔I’m not sure any man truly understands how we absorb our fear from such an early age. I carried my keys through my fingers from the age of 14. I still dress from the shoes up, mentally calculating whether I might need to run.
— Jojo Moyes (@jojomoyes) March 10, 2021
میں 14 سالہ کی عمر سے چابیاں اپنے ساتھ رکھتی ہوں اور اب بھی یہی سوچتی ہوں کہ اگر کوئی مجھے ہراساں کرے گا تو کیا مجھے
چیخنے چلانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
I’m not sure any man truly understands how we absorb our fear from such an early age. I carried my keys through my fingers from the age of 14. I still dress from the shoes up, mentally calculating whether I might need to run.
— Jojo Moyes (@jojomoyes) March 10, 2021
صحافی کی جانب سے کی گئی ٹویٹ پر جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ جی ہاں کچھ لوگوں ایسے بھی ہیں جو پیدل چلنے کی ڈر کی وجہ سے ٹیکسی میں سفر کرتے ہیں مگر انہیں بتاتی چلوں کہ یہ بھی محفوظ نہیں۔جمائما نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آپ میں سے کتنے لوگوں کو سفر کے دوران مرد ٹیکسی ڈرائیور سے ڈر لگا ہے ؟جمائما نے انکشاف کیا کہ میرے پاس ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا جس نے مجھے دو سال تک ہراساں کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ
اب بھی وزیراعظم عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین ” عمران خان سے محبت” سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں