اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی عاررف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کچھ ساتھی لیڈر اور بیوروکریسی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں عارف حمید بھٹی نے
انکشاف کیا کہ عمران خان کی حکومت کو پی ڈی ایم سے خطرہ نہیں، بلکہ اصل خطرہ تو کچھ قریبی وزراءاور بیوروکریٹس سے ہے جو نواز شریف کو انفارمیشنز دے رہے ہیں اگر کوئی نیوٹرل حکومت آگئی تو بہت تگڑے تگڑے ریفرنس بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان
ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اگر کچھ کرے گی بھی تو روزوں کے بعد ہی کرے گی۔اسی حوالے سے عارف حمید بھٹی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو متنہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عمران خان کی حکومت گرانے میں
کامیاب نہیں ہو سکی مگر وزیر اعظم کے کچھ ساتھی لیڈر اور بیوروکریسی نواز شریف کے لئے کام کرتے ہوئے حکومت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔