اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم افشاں لطیف نے بچیوں کی ساتھ مبینہ بدفعلی اور کائنات کے قتل کا نوٹس نہ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو چوڑیاں بھجوا دیں۔تفصیلات کے مطابق افشاں لطیف نے ایک نجی کورئیر سروس کے باہر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے چوڑیوں کا ڈبہ ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے، ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ہیں، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، میں آپکو چوڑیاں بھجوانے
لاہور ٹاؤن شپ کی نڈر خاتون افشاں لطیف نے وزیراعظم عمران خان کے لئے چوڑیوں کا تحفہ پارسل کروا دیا ہے اور کہا کے اگر آپ مافیا کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے تو چوڑیاں پہن کے گھر بیٹھے….
ویسے ایک بات ہے کھان چوڑیوں میں کیسا لگے گا😏🤔#دھڑکن_نواز pic.twitter.com/8MMQMx1PQK— aLoNe qUeEn 💔👑 (@aMBaR_kAyAnI786) June 28, 2020
پر مجبور ہوگئی ہوں کیونکہ آپ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور آپ پنجاب حکومت کے وزراء کو بچانے کیلئے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔افشاں لطیف نے چوڑیاں دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ اسی سلوک کے مستحق ہیں کہ یہ چوڑیاں پہن کر آرام سے گھر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔افشاں لطیف نے چوڑیوں کا ڈبہ وزیراعظم عمران خان کے پتے پر ارسال کردیا ، انہوں نے کورئیر کی سلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔