18 1

عمران کے 23 خفیہ بنک اکاونٹس میں اربوں کھربوں کہاں سے آئے؟ نیب کو پوچھنے کی فرصت نہیں


لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے ہر کیس اور ریفرنس کے پیچھے صرف آٹا چینی چور عمران صاحب کا فیس ہے ، نیب کا ذرائع سے خبر چلوانے کا مقصد صرف میڈیا ٹرائیل اور ہتک کرنا ہے ۔ شریف خاندان کے خلاف نیب کے نئے ریفرنس کی تیاری کی خبر پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ شریف خاندان کے خلاف ایک اور جھوٹا ریفرنس بناکر بھی عمران صاحب کی کرپشن نہیں چھپے گی ۔نیب کو عوام کے آٹا چینی چوری میں 507 ارب کا عمران صاحب کا ڈاکہ نظر نہیں آتا ،شریف خاندان

، نواز شریف ، شہباز شریف مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے ریفرنس بنا کر نیب نیازی گٹھ جوڑ کا جھوٹا بیانیہ اب نہیں بک سکتا ۔انہوںنے کہاکہ دو اڑھائی سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ شریف خاندان کو نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔نیب نیازی گٹھ جوڑ ہرطرح کی دھونس، دھاندلی اور دباو کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ۔پاناما سے شروع ہونے والا ڈرامہ گندے نالے سے ہوتا اب ذاتی گھر اور وراثتی جائیدادوں تک آپہنچا ہے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کو 90 سال کی ماں کے خلاف مقدمہ بناتے ہوئے بھی کوئی شرم و حیا نہیں آئی۔بنی گالہ کے بارے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، وہ نیب کو نظر نہیں آئے گا ۔زمان پارک کا بذریعہ اے ٹی ایم بننے والا گھر نیب کو ہرگزدکھائی نہیں دے گا۔اسلام آباد میں غیرقانونی پلازے میں کروڑوںروپے کا فلیٹ عمران صاحب کو کیسے ملا، نیب نہیں پوچھے گا؟سٹیٹ بنک کے حکم پر عمران صاحب کے 23 خفیہ بنک اکاونٹس میں اربوں کھربوں کہاں سے آئے؟ نیب کو پوچھنے کی فرصت نہیں،عمران صاحب کو کن کن ممالک سے کن کن کرداروں نے خفیہ فنڈنگ کی؟ نیب

پوچھنے کی جرات نہیں رکھتا۔نیب کو ہر کیس اور ہر فیس نوازشریف، شہباشریف، مریم نواز اور حمزہ شہبازاور پاکستان مسلم لیگ (ن)کا ہی دکھائی دیتا ہے ۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کو جب کچھ نہیں ملا تو گھریلوخواتین اور گھروں تک کی اوچھی حرکتوں پر اترآیا ہے ۔مشرف کی سزائیں، نیب کے عقوبت خانوںسے مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت کو ڈر نہیں لگتا ۔نوازشریف، شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)نے عوام کی خدمت کی ، قوم کا پیسہ بچایا، نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)نے اگر کرپشن کی ہوتی تو نیب نیازی گٹھ جوڑ سے ڈرتے۔کرپشن کا مال بچانے والے وزیراعظم ہاوس اور کابینہ میں بیٹھے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us