8 5

عمر اکمل کے دونوں موبائل فونز بھی قبضے میں


لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کو کینیڈا میں کھیلی گئی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں ممکنہ طور پر فکسنگ کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے گلو بل ٹی ٹونٹی لیگ کے دوران منع کیے جانے کے باوجو د سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر سمیت دیگر مشکوک افراد سے ملاقات کیں۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکار گزشتہ رات نجی ہوٹل پہنچے تھے جہاں عمر اکمل اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے ، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکاروں نےعمر اکمل سے رات بھر تحقیقات کیں اور ان کے دونوں موبائل فونز بھی قبضے میں لے کر اس میں موجود نمبرز سے رابطوں کے حوالے سے سوال جواب کیے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اہلکاروں نے تحقیقات کے دوران ایک اور مشکوک شخص سے پوچھ گچھ کی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے دوران عمر اکمل کی مشکوک حرکات بھی سامنے آئیں تھیں جہا ں وہ کئی مشکوک تقریبات میں بھی گئے تھے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اہلکاروں نے چیئر مین احسان مانی اور سی او او وسیم خان کو اس کیس کی تحقیقات کے حوالے سے بریف کردیا ہے اور عمر اکمل کے خلاف مضبوط شواہد سامنے آنے کے بعد ہی پی سی بی نے پی ایس ایل کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل انہیں معطل کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ چند دن پہلے عمر اکمل کے دوران فٹنس ٹیسٹ شرٹ اتارنے پر بھی شور اٹھاتھا لیکن پی سی بی نے معاملے کو دبا دیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us