عمر ایوب

عمر ایوب کا بھی اقامہ نکل آیا


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے میڈیا آفس اسلام آباد میں ہفتہ کے روز پلواشہ خان، نذیر ڈھوکی اور کیپٹن واصف کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان کی جانب سے جمعہ کے روز سینیٹ میں کی گئی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جو ماضی کی تقریبا ہر حکومت میں

شامل رہا ہو کو گزشتہ حکومتوں پر بے بنیاد الزامات لگانا زیب نہیں دیتا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمر ایوب پر سابق ایم این اے بابر نواز نے اپنے اثاثےچھپانے کا مقدمہ قائم کر رکھا ہے۔ عمر ایوب کو چاہیے کہ گزشتہ حکومتوں پر الزامات لگانے کی بجائے اپنی اور اپنے خاندان کی کرپشن پر اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمر ایوب کے پاس یو اے ای کا انویسٹر اقامہ ہے لیکن عمر ایوب خان نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے وہاں کتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔ عمر ایوب نے لندن میں اپنی جائیداد کی تفصیل نہیں بتائی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حال ہی میں بجلی کا تاریخی بریک ڈان بھی عمر ایوب کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔ اس وقت بھی تاریخی بدترین لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے عمر ایوب کو متنبہ کیا کہ اگر عمر ایوب اگر ذاتیات پر جائیں گے

تو پھر ہم بھی ذاتیات پر جائیں گے۔ عمر ایوب اسمبلی میں کھڑے ہو کر بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن اپنی کرپشن پر کئے گئے سوالات کے جواب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہ اکہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ معیشت کے 200 ارسطو کہیں نظری نہیں آرہے۔ بی آرٹی کا 29ارب کا منصوبہ 100 ارب سے بھی تجاوز کر گیا ہے اور سبز پاسپورٹ کی عزت بنانے کے دعویداروں نے کل ملائشیا میں ملک کی جگ ہنسائی کروائی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ عمر ایوب کو تنقید کا بخار اس لئے ہے کہ اس کو پیپلزپارٹی میں گھسنے نہیں دیا۔ ایک بے پر کے جہاز نے پاکستان کے جہاز ضبط کرا دئیے۔ عمران خان نے جی ایچ کیو کو سیاستدانوں کی نرسری قرار دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
29
پریزائڈنگ آفیسر لیاقت علی بھٹہ نے تہلکہ خیز ویڈیو پیغام جاری کردیا
28
وزیر اعظم کب تک اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر
27
عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
26
پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، نیا کھلاڑی میدان میں اُتار دیا
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
24
سینیٹ انتخابات کے لیے کتنے اراکین بِک چکے ہیں؟ تعداد سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us