3

عوام میں کھربوں روپے کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں


کراچی(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ خسارہ ختم کرنے کے لئے عوام کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔غریب عوام میں کھربوں روپے کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں۔وبا کے بعددرجنوں ممالک امیر وں پر ٹیکس بڑھا چکے ہیں مگر پاکستان میں اس کا سارا ملبہ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔اس وقت سو روپے کا پٹرول خریدنے والے عوام اس پر پینتالیس روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کرنسی

کی قدر کم کرنا اور مہنگائی میں اضافہ کرنا حکومت کی آمدنی بڑھانے کا سب سے آسان زریعہ ہے تاہم گزشتہ دو سال میں ایک ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے اور روپے کی قدرمیں چالیس فیصد کمی کے باوجود نہ تو حکومت کی آمدنی بڑھی نہ برامدات میں اضافہ کیا جا سکا ہے مگر عوام نے اسے بھگتا۔ہاٹ منی کے حصول کے لئے شرح سود زیادہ رکھی گئی جس نے ملکی معیشت کو نقصان اور غیر ملکیوں کو فائدہ پہنچایا اور حال ہی میں شرح سود میں ایک فیصد کمی سے ایک دن پہلے بھاری سود پر 121 ارب کے بانڈ جاری کئے گئے جن کی قیمت یہ قوم اور انکے آنے والی نسلیں ادا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح پشاور میٹرو کی لاگت میں سو فیصد اضافہ کے باوجود اسکی تکمیل ایک خواب بن گئی ہے اسی طرح ادویات سکینڈل، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، شوگر، گندم، آئی پی پیزاور دیگر معاملات میں بھی قابل ذکر کاروائی بھی مشکل نظر آتی ہے جبکہ کراچی کے بعد ملک بھر میں بجلی کی قیمت بڑھانے کے منصوبے پر کام جاری ہے جس سے کمزور معیشت اور عوام کو ایک اور دھچکا لگے

گا جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی خوشخبری بھی جلد ہی ملنے والی ہے۔معاملات پر کنٹرول نہ ہونے اور عوام پر مسلسل ٹیکس لگانے سے مہنگائی کا جن سارے ملک پر چھا گیا ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلا دی ہیں اور وہ بد دل ہو رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us