3 4

عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں


اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کا امکان، اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے

چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔خیال رہے کہ یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئندہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔انہوں

نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔ اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی جسے وزیر اعظم نے منظور نہیں کیا تھا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے ریٹ بڑھانے کی اجازت نہیں دی تھی- تاہم اب ایک مرتبہ پھر اوگرا نے وزیراعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے-



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us