37 4

عوام کو ایک ماہ میں مہنگائی سے نجات مل جائے گی


صوابی(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کو ایک ماہ میں مہنگائی سے نجات مل جائے گی، حکومت کے عوام دوست فیصلوں کے ثمرات ملنے والے ہیں، وزیراعظم مافیا اورمنافع خوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صوابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں البتہ اختلاف رائے ضرور ہے۔پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ابتدائی فیصلوں کے ثمرات جلد ملنے والے ہیں۔جس سے عوام کو ایک ماہ میں مہنگائی سے نجات مل جائے گی۔ وزیراعظم آٹے اور چینی بحران میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 3 رکنی کمیٹی کے کنوینر ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔انٹیلی جنس بیورو کا اعلیٰ افسر بھی کمیٹی میں شامل ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ انکوائری کمیٹی کیلئے 12 سے زائد سوالات تیار کیے گئے ہیں۔ کمیٹی چینی کی پیداوار کا جائزہ بھی لے گی کہ آیا چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم تھی یا زیادہ تھی۔ کمیٹی طلب ورسد کی مقدار میں کمی یا اضافے کے پیش نظر قیمتوں کا تعین کرے گی۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے پسماندہ علاقوں میں مہنگائی سے تنگ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے اور روزگار دینے کیلئے احساس پروگرام کے تحت خواتین میں گائے، بھینس اور بکریاں تقسیم کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت چلا گیا، آئندہ دنوں بڑی خوشخبریاں ملیں گی، ہم غریبوں کیلئے قانون لے کر آرہے ہیں کہ اگر کسی کے پاس وکیل کرنے کیلئے پیسے نہ ہوں تو ان کو وکیل فراہم کریں، ہم نے 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، اب تک 50لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ، ہم نے ہسپتال بنانے کیلئے جو بھی آلات چاہئیں، ہم نے ڈیوٹی فیس ختم کردی ہے، تاکہ پرائیویٹ سیکٹر ہسپتال بنائیں اور غریب وہاں علاج کرواسکیں گے،خواتین کو گھر چلانے کیلئے ایک گائے، ایک بھینس، اور تین بکریاں دیں گے۔ہر ماہ 80ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے دیں گے،50 ہزار اسکالر شپ ہرسال دیں گے،پناہ گاہیں اور لنگر خانے بنارہے ہیں۔انشاء اللہ ہم یہ سب کچھ بناتے جا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کوئی ایسی جگہ نہ ہو، کہ عام آدمی سڑکوں پر سوئے، وہ پاکستان بنے گا کہ کوئی آدمی سڑک پر نہیں سوسکے گا، ہم تعلیم کا نظام ٹھیک کررہے ہیں، یکساں اور مساوی تعلیمی نظام لے کرآرہے ہیں، یہ کام بہت مشکل ہے، اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us