20 5

عورت کو بچہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں


لاہور (ویب ڈیسک )دنیا اکیسویں صدی میں داخل ہوگئی اور اب بائیسویں صدی کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے لیکن بھارت میں آج بھی زمانہ جاہلیت کے ایسے افسوسناک مناظر دکھائی دیتے ہیں کہ عقل حیران رہ جائے۔ ریاست مدھیا پردیش کے شہر راج گڑھ کا گاؤں سانکا جاگیر بھی

ایک ایسی ہی مثال ہے، جہاں گاؤں کی حدود میں بچے کا جنم گناہ سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس گاؤں کی ہر ح، املہ خاتون کو زچگی کے وقت گاؤں سے باہر دور کہیں جاکر بچے کو جنم دینا پڑتا ہے۔اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس گاؤں میں یہ روایت قدیم دور سے ہی چلی آرہی ہے اور گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنی تمام عمر گاؤں کی حدود میں کسی بچے کے جنم کے بارے میں سنا تک نہیں۔ یہ افسوسناک روایت اس وقت شروع ہوئی جب اس گاؤں میں شیام

جی دیوتا کی پرستش شروع ہوئی۔ یہاں کے قدیم باسیوں کا عقیدہ تھا کہ بچے کا جنم ایک ناپاک فعل ہے اور گاؤں میں بچے کے جنم سے دیوتا شیام جی کی توہین ہوتی ہے، لہٰذا وہ اپنی خواتین کو زچگی کے وقت گاؤں کی حدود سے باہر لیجایا کرتے تھے۔ قدیم دور کی اس جاہلانہ روایت نے آج بھی اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور اس جدید دور میں بھی یہ لوگ بچے کی پیدائش جیسے فطری

عمل کو اپنے دیوتا کی نام نہاد پاکیزگی کے خلاف تصور کرتے ہیں۔گاؤں کے سربراہ وریندر سنگھ گجر نے ایک مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس روایت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگوں کے ردعمل سے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس گاؤں میں بھی ایک میٹرنٹی سنٹر قائم ہو اور لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات میسر ہوں لیکن بدقسمتی سے یہاں کے لوگ اپنے قدیم عقیدے کے غلام ہیں۔ انہوں نے خود پر زندگی کی بنیادی ترین سہولتوں کو حرام کررکھا ہے اور بارہا سمجھانے کے باوجود میٹرنٹی سنٹر کے قیام پر بالکل تیار نہیں ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us