41

عیدالفطرپر مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذکرنے کا اعلان


ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران میں 23 مئی سے 27 مئی تک 24 گھنٹے کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رمضان کے اختتام تک شہروں میں نافذ کرفیو میں نرمی جاری رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ لوگوں کو صبح نو بجے سے پانچ بجے تک

روزانہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ وہ اشیائے ضروریہ کی خریداری یا دوا دارو اور ضروری کاموں کے لیے گھروں سے باہر جاسکتے ہیں۔ سعودی وزارتِ داخلہ نےکہا کہ مکہ مکرمہ میں بدستور مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ رہے گا اور یہ پابندیاں رمضان کے اختتام اور پھر عید الفطر کے ایام میں بھی جاری رہیں گی۔سعودی عرب نے 26 اپریل کو ملک بھر میں نافذ کرفیو

میں جزوی نرمی کا اعلان کیا تھا اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کردی تھی۔ تاہم مکہ مکرمہ اور بعض دوسرے علاقوں میں نافذ لاک ڈاؤن کو نہیں ہٹایا گیا تھا اور اس کو 13 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔منگل کو اب اس میں رمضان کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us