3

عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان


سڈنی () دنیا کا پہلا ملک جس نے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رمضان المبارک کے اختتام سے چند روز قبل ہی رواں سال عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے

آسٹریلین قومی امام کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔جاری اعلامیہ میں آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں کو بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں عید الفطر 1442 ہجری 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا اختتام 12 مئی بروز بدھ کو ہو گا، اسی روز شوال کا چاند بھی نظر آ جائے گا، جس کے بعد 13 مئی بروز جمعرات کو آسٹریلیا بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔آسٹریلیا کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔رمضان المبارک کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے

بعد غیر ملکی ماہرین فلکیات کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے تکنیکی معلومات فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں 11 مئی جبکہ کچھ ممالک میں 12 مئی کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 11 مئی کو دنیا کے کسی ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا، جبکہ کئی ممالک میں 12 مئی کو بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب

امارات سمیت بیشتر خلیجی اور عرب ممالک کے علاوہ کئی یورپی ممالک میں بھی 12 مئی کو چاند نظر آ جائے گا، یوں ان ممالک میں 13 مئی بروز جمعرات عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں 12 کی بجائے 13 مئی کو شوال کا چاند نظر آئے گا، یوں ان ممالک میں 14 مئی کو عید الفطر منائی جائےگی۔ رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us