1

عید سے پہلے پاکستانیوں کو زبردست سرپرائز


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی، ای سی سی اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر بھی غور کیا گیا، جبکہ اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔جس میں پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں ردوبدل اور گندم کی درآمد کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز آئی ہیں لہذا ہر 15روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی جارہی ہے۔ اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غورکیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی جبکہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیلرز کو سپلائی کم کردی گئی ہے جس کے باعث عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پٹرول و ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے

چیئرمین عبدالسمیع خان کے مطابق آئندہ ماہ اگست کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخوںمیںاضافے کا امکان ہے جس کے پیش نظر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے انوینٹری گین کی خاطر ڈیلرزکو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میںکمی کردی ہے ، ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوںکی جانب سے ڈیلرز کو مختص کوٹے سے کم سپلائی فراہم کی جارہی ہے اور جس ڈیلرز کو 20ہزار لٹر سپلائی فراہم کی جاتی تھی اب انہیں10ہزار لٹر سپلائی فراہم کی جارہی ہے ،ڈیلرز کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کمی کے باعث عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں پٹرول اور ڈیز ل کی قلت کا خدشہ ہے جس کی ذمہ داری ڈیلرز پر عائد نہیں ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us