عید 24مئی کو ہو گی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فواد چودھری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا، پریس کانفرنس میں بتاوں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے، یہ بھی بتاوں گا کہ رویت

ہلال کمیٹی کیوں پیر کی عید کرنا چاہتے ہیں، سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں

میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us